جدہ میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کی تقریب، بروقت تشخیص، خواتین کے عزم و حوصلے اور معاشرتی تعاون کی اہمیت پر زور
رپورٹ: ڈاکٹر سمیرہ عزیز جدہ : ہائیو ورکس فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام، شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کے تعاون سے 17 اکتوبر 2026 کو جدہ کے ایگلون ریسٹورنٹ میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کی ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ سعودی عرب میں ہسپتال کی برانڈ ایمبیسیڈر نوشین احمد وسیم کی زیرِ نگرانی منعقدہ اس تقریب میں طبی ماہرین، میڈیا سے وابستہ شخصیات اور کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص، خواتین کی نفسیاتی و جذباتی بہبود اور اس مرض سے متاثرہ خواتین کے لیے ہمدردانہ معاشرتی تعاون کی اہمیت اجاگر کرنا تھا۔ Watch the Short Reel Featuring Highlights from the Seminar ✨ Subscribe • 👍 Like • 💬 Comment • 🔄 Share 📺 YouTube:🔗 📘 Facebook: 🔗 📸 Instagram: 🔗 👻 Snapchat:🔗 🧵 Threads: 🔗 💼 LinkedIn: 🔗 🎵 TikTok🔗 𝕏 X: 𝕏 X: 🔗 یہ پروگرام اکتوبر میں دنیا بھر میں منائے جانے والے بریسٹ کینسر آگاہی ماہ کی مناسبت سے منعقد کیا گیا۔ عالمی ادارۂ صحت نے 2026 کے لیے ’’ ہر کہانی منفرد ہے، ہر سفر اہمیت ...